آندھراپردیش
اے پی: سلنڈر کے پھٹ پڑنے سے 4 مزدور جھلس گئے
گھریلوپکوان گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں 4مزدور جھلس گئے۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پیش آیا۔

حیدرآباد: گھریلوپکوان گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں 4مزدور جھلس گئے۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق باپولاپاڈو منڈل کے ریملے موہن کوارٹرس میں رہنے والے مزدوراپنی شفٹ ختم کرکے کوارٹرس میں پکوان کررہے تھے کہ اچانک سلنڈر پھٹ پڑا۔
متاثرین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد وجئے واڑہ منتقل کیا گیا۔یہ نہیں پتہ چل سکا کہ ان مزدوروں کا تعلق کس علاقہ سے ہے۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔