تلنگانہ

تلنگانہ: 90 لاکھ روپئے مالیت کا گانجہ ضبط

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں پولیس نے گانجہ منتقل کرنے کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے بعض افراد کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں پولیس نے گانجہ منتقل کرنے کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے بعض افراد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

یہ واقعہ اشواراوپیٹ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی لی اور 359 کلو گانجہ ضبط کیا۔

پولیس کو پتہ چلا کہ آندھرا پردیش کے الوری سیتاماراجو ضلع کے درکونڈا سے حیدرآباد کو یہ گانجہ لے جایاجارہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ضبط شدہ گانجہ کی مالیت تقریباً 90 لاکھ روپے ہے۔ ملزمین کے قبضے سے پانچ موبائل فون برآمد کر کے ان کا ریمانڈ کردیاگیا۔

a3w
a3w