تلنگانہ

تلنگانہ: کانسٹیبل نے خاتون کا سی پی آر کرتے ہوئے جان بچائی

اے آر کانسٹیبل نے خاتون کا سی پی آر کرتے ہوئے اس کی جان بچائی جو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے گرکربے ہوش ہوگئی تھی۔

حیدرآباد: اے آر کانسٹیبل نے خاتون کا سی پی آر کرتے ہوئے اس کی جان بچائی جو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے گرکربے ہوش ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

یہ واقعہ تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں پیش آیا۔اس خاتون جس کی شناخت انوہیا کے طورپر کی گئی ہے، اپنے باپ کی موت کی اطلاع پر دل کا دورہ پڑنے سے فرش پر گرگئی۔

اس پر اس کے ارکان خاندان نے چیخ وپکار شروع کردی۔اسی دوران کانسٹیبل سرینواس جو وہاں سے گذررہا تھا نے خاتون کے مکان پہنچ کر اس کا سی پی آرکرتے ہوئے اس کی جان بچائی۔

بعد ازاں خاتون کو گاڑی میں قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔ ضلع ایس پی اکھل مہاجن نے کانسٹیبل سرینواس کو مبارکباد دی جس نے سی پی آر کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی جان بچائی۔

سرینواس تنگلا پلی پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہا ہے۔

a3w
a3w