مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت، مزید 112 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے، 24گھنٹے میں مزید 112 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ: اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے، 24گھنٹے میں مزید 112 فلسطینی شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
عالیہ، پرینکا چوپڑا جونس اور کرینہ کپور کا بھی فلسطین سے اظہار یگانگت
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں

ڈان نیوز کے مطابق صیہونی فوج کی رات بھر رفح کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔ سفاک فوج نے رفح میں کویت ہسپتال کے اطراف بھی شدید شیلنگ کی۔

https://twitter.com/funds36140/status/1757039435768565978

اسرائیل کے حملوں سے غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 176 ہو گئی، جبکہ 67 ہزار 784 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رفح میں زمینی آپریشن کے دوران حماس کو مکمل ختم کر دیں گے۔

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رفح پر حملہ ’نسل کشی جنگ‘ اور جبری نقل مکانی کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم کو کہا کہ رفح میں کسی قابل اعتماد منصوبے کے بغیر فوجی آپریشن شروع نہیں کرنا چاہیے تاکہ وہاں پناہ لینے والے تقریباً 10 لاکھ افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

a3w
a3w