آندھراپردیش

اے پی: آر ٹی سی بس اسٹینڈ میں خاتون 5ماہ کے نوزائیدہ کو چھوڑ کر چلی گئی

آر ٹی سی بس اسٹینڈ میں ایک خاتون 5ماہ کے نوزائیدہ کو چھوڑ کر چلی گئی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ستیہ سائی ضلع کے کدری میں پیش آیا۔

حیدرآباد: آر ٹی سی بس اسٹینڈ میں ایک خاتون 5ماہ کے نوزائیدہ کو چھوڑ کر چلی گئی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ستیہ سائی ضلع کے کدری میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں آندھرا وقف بورڈ اور کل ہند انجمن صوفی سجادگان کا بروقت اقدام قابل تقلید: خیر الدین صوفی
بھگوان کو تو سیاست سے دور رکھیں: سپریم کورٹ
اے پی میں صنعتی ترقی کیلئے مشاورتی فورم تشکیل، جی او جاری
جگن کے دور میں مائننگ اسکام، سی بی آئی تحقیقات ناگزیر، بڑی مچھلیوں کو پکڑنے شرمیلا کا زور

تفصیلات کے مطابق یہ خاتون بچہ کے ساتھ بس اسٹینڈ پہنچی جہاں وہ کچھ دیر تک گھومتی رہی۔ بعد ازاں اس نے نومولود کو کسی بہانے سے ایک طالبہ کے حوالے کیا اور چلی گئی۔

جب یہ خاتون کافی دیر تک واپس نہیں آئی تو اس طالبہ نے ڈائل 100 پر فون کر کے اس واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس کدری بس اسٹینڈ پہنچی اور تفصیلات حاصل کرنے کے بعد خاتون کی تلاش شروع کر دی۔

خاتون کا سراغ نہ ملنے پر انہوں نے آئی سی ڈی ایس کے حکام کو اطلاع دی اور نوزائیدہ کی صحت کی جانچ کے لیے اسے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کی۔ خاتون کو ڈھونڈنے کے لیے بس اسٹینڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیمروں میں خاتون کو کچھ دیر پریشان حال دیکھاگیا۔ پولیس نے بتایا کہ طبی معائنہ کے بعد اعلیٰ حکام کی ہدایات پر نوزائیدہ کو اننت پور کے بچوں کے مرکز منتقل کر دیا گیا۔