آندھراپردیش

اے پی اسمبلی کا 11فروری کو اجلاس،گورنر کا مشترکہ اجلاس سے خطاب ہوگا

بجٹ سیشن تقریباً چار ہفتوں پر محیط ہوگا جو 12 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس سیشن کا آغاز 11 فروری کو صبح 10 بجے قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے مشترکہ اجلاس سے گورنر کے خطاب کے ساتھ ہوگا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے گورنر ایس عبد النذیر نے 11 فروری کو ریاستی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس صبح 10 بجے ویلاگاپوڑی، امراوتی (ضلع گنٹور) کے اسمبلی ہال میں شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
تروپتی لڈو کی تیاری، جانوروں کی چربی کا استعمال: چندرا بابو نائیڈو کا الزام
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع

بجٹ سیشن تقریباً چار ہفتوں پر محیط ہوگا جو 12 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس سیشن کا آغاز 11 فروری کو صبح 10 بجے قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے مشترکہ اجلاس سے گورنر کے خطاب کے ساتھ ہوگا۔

12 فروری کو ارکان اسمبلی گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پیش کریں گے، جس پر 13 فروری کو وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو جواب دیں گے اور حکومت کی ترجیحات و روڈ میپ کی وضاحت کریں گے۔

14 فروری کو وزیر فائنانس پی کیشو مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کریں گے، جبکہ اسی دن وزیر زراعت کے اچن نائیڈوایوان میں زراعت کا علیحدہ بجٹ پیش کریں گے۔