آندھراپردیش

اے پی:ضلع گنٹورمیں وائی ایس آرکانگریس کے دفتر پر حملہ

آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں سال نو کی تقریب کے موقع پر منشیات کے عادی افراد نے ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے دفتر پر سنگباری کی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں سال نو کی تقریب کے موقع پر منشیات کے عادی افراد نے ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے دفتر پر سنگباری کی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
گنٹور بھگدڑ کیلئے جگن کی حکومت ذمہ دار : ٹی ڈی پی قائد
اے پی میں کس سے اتحاد کیا جائے، کس سے نہیں، بی جے پی مخمصہ میں گرفتار
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

یہ دفتر ضلع کے چندرمولی نگر میں واقع ہے۔اس واقعہ کے نتیجہ میں دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے۔ وزیر صحت وی رجنی کو حال ہی میں گنٹور مغربی حلقہ کا وائی ایس آرکانگریس کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

نئے سال کی خوشی میں دفتر کے افتتاح کے انتظامات مکمل کئے گئے تھے تاہم کل نصف شب کو بعض شرپسندوں نے دفتر پر حملہ کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور ہجوم کو منتشر کردیا۔ بعض افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔