تلنگانہ

پداپلی ضلع میں شیر کی موجودگی سے سنسنی

منگل کی شب اور چہارشنبہ کی صبح اس شیرکے کھیتوں میں ہونے کاپتہ چلا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس شیرکی موجودگی کے ساتھ ہی رات کے اوقات میں گھروں سے نکلنے میں وہ خوف محسوس کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں گذشتہ دس دنوں سے ایک شیرکی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے دستگیرپلی میں یہ جانور نظرآیاجس سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کہاکہ مقامی عوام اور کسان، کھیتوں میں جانے کے دوران چوکسی اختیار کریں۔

اس شیر کی موجودگی کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے اس کے پیروں کے نشان حاصل کئے۔ منگل کی شب اور بدھ کی صبح اس شیرکے کھیتوں میں ہونے کاپتہ چلا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس شیرکی موجودگی کے ساتھ ہی رات کے اوقات میں گھروں سے نکلنے میں وہ خوف محسوس کررہے ہیں۔