آندھراپردیش
اے پی بس حادثہ۔18مہلوکین کی لاشیں ارکان خاندان کے حوالے
اس پورے عمل کی نگرانی ضلع کلکٹر اے سری کر رہے ہیں۔ لاشوں کی مہلوکین کے رشتہ داروں کے ڈی این اے ریکارڈ کی بنیاد پر حوالگی کا عمل جاری ہے۔
حیدرآباد: اے پی کے کرنول بس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں سے 18 افراد کے لاشیں حکام نے ان کے ارکان خاندان کے حوالے کر دی ہیں۔ یہ اقدام ڈی این اے رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
ہلاک ہونے والوں کے تصدیقی اسناد بھی دی جا رہی ہیں۔
اس پورے عمل کی نگرانی ضلع کلکٹر اے سری کر رہے ہیں۔ لاشوں کی مہلوکین کے رشتہ داروں کے ڈی این اے ریکارڈ کی بنیاد پر حوالگی کا عمل جاری ہے۔
مہلوکین کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچانے کے لئے ایمبولینس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔