جرائم و حادثات

اے پی:ضلع پرکاشم میں کار حادثہ، تین افراد موقع پر ہی ہلاک

آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

یہ حادثہ ضلع کے ٹنگوٹورو منڈل کے سورریڈی پالم میں اُس وقت پیش آیاجب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ مہلوکین پالاکولو سے کنڈوکور جارہے تھے۔

مقامی افرادکی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔