تلنگانہ

جڑچرلہ ٹاون میں سڑک حادثہ، 4افراد شدید زخمی

حادثہ میں کار میں سوار چارافرادشدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے ضلع اسپتال منتقل کردیاگیا۔یہ کار، پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے کرنول ضلع جارہی تھی۔زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ ٹاون میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چارافراد شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب قومی شاہراہ پر تیزرفتار لاری کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری سامنے جانے والی کار سے ٹکراگئی۔

حادثہ میں کار میں سوار چارافرادشدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے ضلع اسپتال منتقل کردیاگیا۔یہ کار، پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے کرنول ضلع جارہی تھی۔زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پہنچی جس نے تمام زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا۔ساتھ ہی حادثہ کا سبب بننے والی کار کو سڑک سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کے لئے بحال کرنے کے اقدامات کئے کیونکہ اس حادثہ کے نتیجہ میں تقریبا دو گھنٹوں تک ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔

پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔زخمیوں کاتعلق ضلع رنگاریڈی کے شادنگر منڈل سے ہے۔شبہ کیاجارہا ہے کہ لاری ڈرائیور حالت نیند میں تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلارہا تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔