آندھراپردیش
اےپی: کار،ٹینکر سے ٹکرا گئی۔5 افراد موقع پر ہی ہلاک
یہ حادثہ ضلع کے وڈیسالرو گاؤں میں اُس وقت پیش آیا جب ایک کار، ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ دو دیگر افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جنہیں کاکناڈا اسپتال منتقل کیا گیا۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5افرادہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے وڈیسالرو گاؤں میں اُس وقت پیش آیا جب ایک کار، ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ دو دیگر افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جنہیں کاکناڈا اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار اپپادا بیچ سے کاکناڈاکی طرف جا رہی تھی۔اس دوران کار اور ٹینکر کے درمیان تصادم ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، جائے حادثہ کا معائنہ کیا، کار اور ٹینکر کو ہٹایا، اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتار ہی حادثہ کا سبب تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کر دی ہے۔