آندھراپردیش
اے پی: ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کانسٹیبل کی موت
تفصیلات کے مطابق، ایلوین پیٹ منڈل کے گمّہ لکشمی پورم سے تعلق رکھنے والا اے آر کانسٹیبل گن پرساد، پاروتی پورم منیم ضلع کے کوماراڈا پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہاتھا۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے مانیم ضلع کے پاروتی پورم، میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک پولیس کانسٹیبل ڈیوٹی کے دوران اچانک گر پڑا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگیی۔
تفصیلات کے مطابق، ایلوین پیٹ منڈل کے گمّہ لکشمی پورم سے تعلق رکھنے والا اے آر کانسٹیبل گن پرساد، پاروتی پورم منیم ضلع کے کوماراڈا پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہاتھا۔
دورانِ ڈیوٹی اچانک وہ زمین پر گر پڑا۔ساتھی ملازمین نے اس کو فوری طور پر پاروتی پورم اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ گن پرساد کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی ہے۔
اے آر کانسٹیبل کی اچانک موت پر پولیس محکمہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے