مہاراشٹرا

3 تا 8 جون مویشی منڈیاں بند رکھنے کا حکم

مہاراشٹرا گاؤ سیواآیوگ نے اگریکلچر پروڈیوس مارکٹ کمیٹیوں سے کہا ہے کہ وہ 7 جون کو منائی جانے والی بقرعید کے مد نظر 3 جون تا 8 جون مویشی منڈیوں کا بند رہنا یقینی بنائیں۔

ممبئی (پی ٹی آئی) مہاراشٹرا گاؤ سیواآیوگ نے اگریکلچر پروڈیوس مارکٹ کمیٹیوں سے کہا ہے کہ وہ 7 جون کو منائی جانے والی بقرعید کے مد نظر 3 جون تا 8 جون مویشی منڈیوں کا بند رہنا یقینی بنائیں۔

27 مئی کو تمام کمیٹیوں کو بھیجے گئے مکتوب میں کمیشن نے کہاکہ ریاست میں 4 مارچ 2015 سے ذبیحہ گاؤ کے خلاف قانون نافذ ہے۔