تلنگانہ

اے پی: ایکسپریس ریل کو ایک زخمی مسافر کو بچانے کے لئے ڈیڑھ کلومیٹر پیچھے لے جانا پڑا

مرکاپورم ریلوے پولیس کے مطابق، گنٹور ضلع کے برہمن کوڈورو گاؤں کا رہنے والا کمل کانتی ہری بابو (35) اپنے ساتھیوں ماؤ بابو، وینکٹیشورلو اور ومل راجو کے ساتھ یل ہنکا علاقہ میں تعمیراتی کام کے لئے جارہاتھا۔ یہ تمام افراد گنٹور سے کونڈاویڈو ایکسپریس میں سوار ہوئے تھے۔

حیدرآباد: ایکسپریس ریل کو ایک زخمی مسافر کو بچانے کے لئے ڈیڑھ کلومیٹر پیچھے لے جانا پڑا۔ یہ واقعہ کل شب اے پی کے گجالہ کونڈا اورمرکا پورم ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا


مرکاپورم ریلوے پولیس کے مطابق، گنٹور ضلع کے برہمن کوڈورو گاؤں کا رہنے والا کمل کانتی ہری بابو (35) اپنے ساتھیوں ماؤ بابو، وینکٹیشورلو اور ومل راجو کے ساتھ یل ہنکا علاقہ میں تعمیراتی کام کے لئے جارہاتھا۔ یہ تمام افراد گنٹور سے کونڈاویڈو ایکسپریس میں سوار ہوئے تھے۔


پرکاشم ضلع کے گجالہ کونڈا کے قریب، ہری بابو نے کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھونے کے لئے واش بیسن استعمال کیا اور کچھ دیر کے لئے دروازے کے قریب کھڑا ہوگیا۔ اسی دوران ٹرین کے زوردار جھٹکے سے وہ اچانک نیچے گر پڑا۔ اس منظر کو دیکھنے والے مسافروں نے اس کے ساتھیوں کو اطلاع دی۔ تب تک ریل ڈیڑھ کلومیٹر آگے بڑھ چکی تھی۔ مسافروں نے ایمرجنسی چین کھینچ کر ریل کو روکا۔


لوکو پائلٹس نے گنٹور ریلوے حکام کی اجازت سے ریل کو تقریباً 1.5 کلومیٹر پیچھے لے جاکر پٹری کے پاس زخمی ہری بابو کو تلاش کیا اور بوجی میں سوار کراکر مرکا پورم ریلوے اسٹیشن لایا۔ وہاں سے اسے 108 ایمبولینس کے ذریعہ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیالیکن علاج کے دوران اس کی حالت مزید بگڑ گئی اوراس کی موت ہوگئی۔