آندھراپردیش

آندھراپردیش میں بھیانک سڑک حادثہ ، 5 افراد ہلاک

اونگول سے گنٹور کی سمت جانے والی کار جس کا ٹائر پنکچر ہوگیا تھا،کے ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ کار، ڈیوائیڈر پر چڑھ کر سڑک کی دوسری سمت چلی گئی اور اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار لاری نے اس کار کو ٹکردیدی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے باپٹلہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے کورس پاڈو منڈل میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب اونگول سے سے گنٹور کی سمت جانے والی کار جس کا ٹائر پنکچر ہوگیا تھا،کے ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ کار، ڈیوائیڈر پر چڑھ کر سڑک کی دوسری سمت چلی گئی اور اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار لاری نے اس کار کو ٹکردیدی۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

یہ لاری، گنٹور سے اونگول کی سمت جارہی تھی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ کار میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ان میں چارخواتین شامل ہیں۔حادثہ کا مقام دلخراش منظرپیش کررہا تھاجس میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

اس حادثہ کی اطلاع پر پولیس فوری طورپر وہاں پہنچی۔مہلوکین کی شناخت وحیدہ، ان کی دختر عائشہ، جئے شری، دیوئیا تیجا اور ڈرائیور برہماچاری کے طورپر کی گئی ہے۔اس حادثہ کی اطلاع مہلوکین کے خاندانوں کو دیدی گئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔