آندھراپردیش
اے پی: جھونپڑیوں میں آگ۔ضعیف خاتون زندہ جھلس کرہلاک
اے پی کے وجیانگرم ضلع کے موضع سیتاپورم میں آتشزدگی کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ضعیف خاتون زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئی۔اس خاتون کی شناخت پاپماں کے طورپر کی گئی ہے۔
حیدرآباد: اے پی کے وجیانگرم ضلع کے موضع سیتاپورم میں آتشزدگی کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ضعیف خاتون زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئی۔اس خاتون کی شناخت پاپماں کے طورپر کی گئی ہے۔
اس واقعہ میں تقریباً 10 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سردی سے بچنے کے لئے جلائی گئی انگیٹھی سے نکلی چنگاریوں کی وجہ سے پیش آیا۔
انگیٹھی سے نکلی آگ کی چنگاریاں تیزی سے ارد گرد کی جھونپڑیوں میں پھیل گئیں جس سے دیکھتے ہی دیکھتے 10 جھوپڑیاں آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق پاپما آگ لگنے کے بعد باہر نکلنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور جھونپڑی کے اندر ہی زندہ جل گئیں۔
فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا لیکن اس وقت تک بڑا نقصان ہو چکا تھا۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔