حیدرآباد
یاچارم میں 4 کمسن مسلم بچے تالاب میں غرق
درگاہ پر حاضری کے بعد ان خاندانوں کے افراد قریبی زرعی کھیت پہنچے اور ایک جگہ بیٹھ گئے یہ چار بچے، ایک طرف چل پڑے اورکھیل کے دوران تالاب میں اتر پڑے اور غرقاب ہوگئے۔
حیدرآباد: ایک المناک واقعہ میں جو آج ضلع رنگاریڈی کے یاچارم میں پیش آیا، 4 کمسن بچے جس میں ایک لڑکی بھی شامل ہے، ایک تالاب میں غرق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 12 سالہ محمد خلیل، 14 سالہ ثمرین، 14 سالہ ریحان اور 8 سالہ عمران جو آپس میں رشتہ دار بتائے گئے ہیں، اپنے خاندان کے ساتھ یاچارم کی ایک مقامی درگاہ کی زیارت کیلئے گئے ہوئے تھے۔
درگاہ پر حاضری کے بعد ان خاندانوں کے افراد قریبی زرعی کھیت پہنچے اور ایک جگہ بیٹھ گئے یہ چار بے، ایک طرف چل پڑے اورکھیل کے دوران تالاب میں اتر پڑے اور غرقاب ہوگئے۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے لاشوں کو باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا۔ یہ تمام افراد یاچارم منڈل کے موضع تاٹی پرتی کے متوطن بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔