گوشت کی بریانی کھانے پر تیسری جماعت کے طالب علم کو اسکول سے نکال دیا گیا (ویڈیو وائرل)
اس واقعہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پرنسپل کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ بچے کا نام اسکول کے رجسٹر سے نکال دیا گیا ہے۔ پرنسپل نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچہ کمپیوٹر روم میں استاد کی نگرانی میں تھا۔
امروہہ: اتر پردیش کے امروہہ ضلع میں ایک خانگی اسکول کے تیسری جماعت کے طالب علم کو گوشت کی بریانی کھانے پر اسکول سے نکال دیا گیا، جس پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ چہارنشبہ کے روز 7سالہ بچے کو اس وقت اسکول سے نکال دیا گیا جب اس کے لنچ باکس میں نان ویجیٹیرین بریانی پائی گئی۔
بچے کی والدہ نے اسکول کے پرنسپل پر الزام لگایا کہ اسے نہ صرف مارا پیٹا گیا بلکہ خالی کمرے میں بند بھی کیا گیا۔ اس واقعہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پرنسپل کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ بچے کا نام اسکول کے رجسٹر سے نکال دیا گیا ہے۔ پرنسپل نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچہ کمپیوٹر روم میں استاد کی نگرانی میں تھا۔
ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف اسکولز، وی پی سنگھ نے اس معاملے پر فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو پیر تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی
اس واقعہ کے خلاف مقامی مسلم کمیٹی نے جمعرات کو امروہہ تحصیل ہیڈکوارٹر پر مظاہرہ کیا۔ کمیٹی کے صدر، حاجی خورشید انور نے مطالبہ کیا کہ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔