کھیل

نورالحسن کا ویراٹ کوہلی پر بڑا الزام

یہ واقعہ بنگلہ دیشی اننگز کے ساتھیوں کے ساتویں اوور میں پیش آیا، جب کوہلی نے ایسا دکھاوا کیا جیسے وہ ارشدیپ سنگھ کےتھرو کو پکڑ کر نان اسٹاپ اسٹرائیکر کی طرف پھینک رہے ہیں۔

ایڈیلیڈ: بنگلہ دیش کے ویکٹ کیپر بلے باز نورالحسن نے ہندوستان سے ہار کے بعد ویراٹ کوہلی پر جعلی فیلڈنگ کا الزام لگایاہے۔ نورالحسن نے چہارشنبہ کو میچ کے بعد صحافیوں سے کہا، ”میدان گیلا تھا اور اس کا اثر دیکھا جا سکتا تھا۔

 میرے مطابق جب ہم بات کر رہے تھے تب ایک جعلی تھرو بھی کیا گیا تھا۔ اس کے لئے(ہندوستان پر) پانچ رن کا جرمانہ بھی لگ سکتا تھا۔ جس سے میچ ہمارے حق میں جا سکتا تھا، لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔“

https://twitter.com/Iam_Shehroz/status/1587875454693920769

یہ واقعہ بنگلہ دیشی اننگز کے ساتھیوں کے ساتویں اوور میں پیش آیا، جب کوہلی نے ایسا دکھاوا کیا جیسے وہ ارشدیپ سنگھ کےتھرو کو پکڑ کر نان اسٹاپ اسٹرائیکر کی طرف پھینک رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ اس پر امپائروں اور بلے بازوں میں سے کسی کا دھیان نہیں گیااور نہ ہی کھیل پر کو ئی اثر پڑا۔

غیرمنصفانہ کھیل سے متعلق قانون41.5”جان بوجھ کر گمراہ کرنے، دھوکہ دینے یا بلے باز کو رکنے“ سے منع کرتاہے۔ اگر کوئی واقعہ اس ضابطہ کی خلاف ورزی کرتا ہے تو امپائر اس مخصوص ڈیلیوری کو ڈیڈبال قرار دے سکتا ہے اور فیلڈنگ پر جرمانہ لگاسکتا ہے۔ ہندوستان نے بدھ کو سپر12-مقابلے میں بنگلہ دیش کو پانچ رنوں سے مات دی، جب کہ جعلی فیلڈنگ کاجرمانہ بھی پانچ رن ہے۔