دہلی

پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے28 فروری تک عبوری ضمانت

سپریم کورٹ نے آج حکم دیا کہ کانگریس قائد پون کھیڑا کو جنہیں آسام پولیس نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ان کے مبینہ تبصرہ پر گرفتار کیا ہے‘ 28 فروری تک عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج حکم دیا کہ کانگریس قائد پون کھیڑا کو جنہیں آسام پولیس نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ان کے مبینہ تبصرہ پر گرفتار کیا ہے‘ 28 فروری تک عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
آر ایس ایس کے نظریہ پر راہول گاندھی کی بجا تنقید:پون کھیڑا
نواب ملک کو سپریم کورٹ سے 2 ماہ کی عبوری ضمانت
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی زیرصدارت سہ رکنی بنچ نے کہا کہ دہلی میں بااختیار مجسٹریٹ کے روبرو پیش کئے جانے پر کھیڑا کو عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے۔

بنچ نے جس میں جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس پی ایس نرسمہا بھی شامل تھے‘ کہا کہ مذکورہ حکم منگل (28 فروری) تک کارکرد رہے گا اور اس معاملہ کی مزید سماعت 27 فروری کو مقرر کی۔

عدالت عظمیٰ نے آسام اور اترپردیش کو نوٹسیں جاری کی ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ تبصرہ پر آسام‘ لکھنو اور وارانسی میں ان کے خلاف درج کرائی گئی متعدد ایف آئی آر کو یکجا کرنے کھیڑا کی درخواست پر ان (پولیس) سے جواب مانگا ہے۔