آندھراپردیش

اے پی: چرچ میں عبادت کے دوران لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت

دوپہر کے وقت کھیلنے کے دوران لڑکی کے غیرمعمولی رویہ پر چرچ کے چند افراد نے سوال کیا، جس پر ارکان خاندان نے صرف یہ کہا کہ اُس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے جَناناپورم کے ایک چرچ میں عبادت کے لئے آئی لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ متوفی لڑکی کی شناخت ضلع وِجیا نگرم سے تعلق رکھنے والی چندریکا کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

اس کے ارکان خاندان کا ماننا تھا کہ لڑکی پر آسیب کا سایہ ہے، جس کے لئے وہ اسے چرچ کے فادر کے پاس دعاؤں کے لئے لائے تھے۔

دوپہر کے وقت کھیلنے کے دوران لڑکی کے غیرمعمولی رویہ پر چرچ کے چند افراد نے سوال کیا، جس پر ارکان خاندان نے صرف یہ کہا کہ اُس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

دعاؤں کے دوران لڑکی کو فرش پر لٹا دیا گیا، جس پر چرچ میں موجود بعض لوگوں نے اعتراض کیا۔ جب انہیں روکنے کی کوشش کی گئی، تب بھی لڑکی کے ارکان خاندان نے کسی کو اُس کے قریب جانے نہیں دیا۔

چرچ کا وقت مکمل ہونے کے بعد بھی خاندان والوں نے لڑکی کو وہاں سے لے جانے سے انکار کر دیا۔شک ہونے پر چرچ کے نمائندوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد یہ معاملہ منظر عام پر آیا۔

پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کے جی ایچ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔