آندھراپردیش

اے پی:وجئے واڑہ میں سرکاری اساتذہ کااحتجاج

ہرماہ کی پہلی تاریخ کو تنخواہ اداکرنے اورزیرالتوابقایہ جات اداکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں سرکاری اساتذہ کی بڑی تعدادنے احتجاج کیا۔

حیدرآباد: ہرماہ کی پہلی تاریخ کو تنخواہ اداکرنے اورزیرالتوابقایہ جات اداکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں سرکاری اساتذہ کی بڑی تعدادنے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
سنٹرل جیل میں میری زندگی کو خطرہ، چندرا بابو نائیڈو کا الزام
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

اساتذہ کی یونینوں نے اس احتجاج کی اپیل کی تھی۔اس احتجاج کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی کیونکہ پولیس اور احتجاجیوں میں بحث وتکرارہوگئی۔

پولیس نے ان کے جذبات کوسرد کرنے کی ناکام کوشش کی۔بعد ازاں احتجاجی اساتذہ کوگرفتارکرلیاگیا۔یہ اساتذہ مختلف مقامات پر احتجاج کیلئے پہنچے تھے۔

یونائیٹیڈ ٹیچرس فورم اور دیگر تنظیموں سے وابستہ اساتذہ نے حکومت کے خلاف برہمی کااظہارکیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔