ایشیاء

کراچی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک

قتل کی واردات کے بعد لڑکی کے بھائی اور والد کو گرفتارکرلیا گیا اور گرفتار ملزمان کے مطابق لڑکا لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: کراچی میں علی الصبح فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک لڑکی کی شناخت لاریب اور لڑکے کی احسن کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ خبریں
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
کرغزستان میں پھنسے 171 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک

پولیس کا کہنا ہےکہ قتل کی واردات کے بعد لڑکی کے بھائی اور والد کو گرفتارکرلیا گیا اور گرفتار ملزمان کے مطابق لڑکا لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ ایس پی کے مطابق کیس میں گرفتار باپ اور بیٹے کی شناخت رفیق اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاک کالونی بڑا بورڈ نورانی مسجد کے قریب بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم زخمی شخص کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی۔