آندھراپردیش

اے پی: باپٹلہ ضلع میں گیس سلنڈروں سے بھری لاری الٹ گئی، ڈرائیور ہلاک

تفصیلات کے مطابق، ایچ پی گیس کمپنی کی لاری ضلع کے نظام پیٹ منڈل کے ادویلا دیوی گاؤں میں سلنڈر اتارنے کے بعد خالی سلنڈروں کے ساتھ واپس جا رہی تھی۔ جب لاری ویمورو کے قریب پہنچی تو وہ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع باپٹلہ میں گیس سلنڈروں سے بھری لاری الٹ گئی۔ضلع کے ویمورومیں پیش آئے اس حادثہ میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


تفصیلات کے مطابق، ایچ پی گیس کمپنی کی لاری ضلع کے نظام پیٹ منڈل کے ادویلا دیوی گاؤں میں سلنڈر اتارنے کے بعد خالی سلنڈروں کے ساتھ واپس جا رہی تھی۔ جب لاری ویمورو کے قریب پہنچی تو وہ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔


حادثہ میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والے کی شناخت وجئے واڑہ کے اجیت سنگھ نگر سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ رام بابو کے طور پر کی گئی ہے۔


پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ یا تو ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے یا نیند کے غلبے کی وجہ سے پیش آیا ہوگا۔


پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تنالی سرکاری اسپتال منتقل کر دیا اور مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔