تلنگانہ
تلنگانہ:کار، آرٹی سی بس متصادم۔مسافرین محفوظ
اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے دونوں حادثہ کی شکارگاڑیوں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں کار، آرٹی سی بس متصادم ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے مدہول میں اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، بس سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ میں تمام مسافرین محفوظ رہے۔کل شب پیش آئے اس حادثہ میں کار میں سوار دو افراد بھی محفوظ رہے۔
اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے دونوں حادثہ کی شکارگاڑیوں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔
اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔اس حادثہ میں کسی کے زخمی نہ ہونے پر تمام نے راحت کی سانس لی۔