آندھراپردیش

سرمایہ کاری کو راغب کرنے اے پی کے وزیر لوکیش کا دورہ امریکہ

نارا لوکیش نے کہاکہ تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر اور اے پی کے چیف منسٹر چندرابابو کی دور اندیشی کی وجہ سے تلگو افرادعالمی آئی ٹی کے شعبہ میں اہم رول اداکر رہے ہیں۔

وشاکھاپٹنم: آندھراپردیش کے وزیرتعلیم، آئی ٹی اور الکٹرانکس نارا لوکیش جوریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مقصد سے امریکہ کے شہر سان فرانسسکو پہنچے، کا وہاں مقیم مشہور تلگو شخصیات اور تلگو دیشم پارٹی کے حامیوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

 اس موقع پر انہوں نے کہاکہ تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر اور اے پی کے چیف منسٹر چندرابابو کی دور اندیشی کی وجہ سے تلگو افرادعالمی آئی ٹی کے شعبہ میں اہم رول اداکر رہے ہیں۔

ہندوستان کے آئی ٹی شعبہ میں جب بھی حیدرآباد ہائی ٹیک سٹی کا نام لیا جاتا ہے، چندرا بابو ذہن میں آتے ہیں۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد چندرابابو نے ویژن 2020 کے ذریعہ سال2000 میں آئی ٹی شعبہ کی ترقی کی پیشین گوئی کی تھی۔