کھیل

میں ریٹائرہونے کیلئے تیار ہوں: وارنر

آسٹریلوی اوپنر وارنر نے کہاکہ میں خود کو فٹ رکھوں گا اور مسلسل رنز بنانے کی کوشش کروں گا لیکن اگر ٹیم انتظامیہ میرے پاس آکر کہے کہ ریٹائرمنٹ کا وقت آگیاہے تو میں الوداع کہنے کو تیار ہوں۔

ملبورن: ڈیوڈ وارنر زبردست فارم میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں ڈبل سنچری بناکر آسٹریلیا کو اننگز اور 182 رنز سے بڑی جیت دلائی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے 3 میچوں کی ٹسٹ سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

 وارنر نے نہ صرف آسٹریلیا کو جیتا بلکہ اپنی ٹیم کو ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے تقریباً فائنل تک پہنچا دیا۔ آسٹریلیا کی جیت کے بعد وارنر نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہاکہ وہ ریٹائرمنٹ کیلئے تیار ہیں۔

دوسرے ٹسٹ میں میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے وارنر نے کہا کہ وہ آئندہ سال ہندوستان میں ہونے والا ونڈے ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن اگر ٹیم انتظامیہ کہتی ہے کہ یہ ریٹائرمنٹ کا وقت ہے تو وہ ایسا کریں گے۔ 36 سالہ اوپنر وارنر نے اپنے 100ویں ٹسٹ میں ڈبل سنچری بنائی۔

درحقیقت وارنر سے پوچھا گیاکہ کیا جنوبی افریقہ کے خلاف ملبورن میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹسٹ میچ باکسنگ ڈے پر ان کا آخری ٹسٹ ہوگا، اس سوال کے جواب میں وارنر نے کہاکہ وہ اگلے سال ہونے والے ورلڈکپ میں کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں۔

 آسٹریلوی اوپنر وارنر نے کہاکہ میں خود کو فٹ رکھوں گا اور مسلسل رنز بنانے کی کوشش کروں گا لیکن اگر ٹیم انتظامیہ میرے پاس آکر کہے کہ ریٹائرمنٹ کا وقت آگیاہے تو میں الوداع کہنے کو تیار ہوں۔

وارنر اپنے 100ویں ٹسٹ میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے 10ویں بلے باز بن گئے۔ یہی نہیں وہ اپنے 100ویں ٹسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔ اپنی اننگز کے حوالے سے وارنر نے کہاکہ مجھے ایسی اننگز کھیلنے کا یقین تھا۔ میں جانتا ہوں کہ مجھ میں بڑے اسٹیج پر اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت ہے۔

a3w
a3w