آندھراپردیش
اےپی: بارش کے دوران اسکول کی عمارت منہدم
خوش قسمتی سے حادثہ کے وقت اسکول بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملتے ہی متعلقہ ایم ای او سرینواس راؤ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے الوری سیتارام راجو ضلع کے چنمونکنگڈا گاؤں میں واقع ایک سرکاری پرائمری اسکول کی عمارت شدید بارش کے باعث منہدم ہوگئی۔
خوش قسمتی سے حادثہ کے وقت اسکول بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملتے ہی متعلقہ ایم ای او سرینواس راؤ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا۔
دیہاتیوں نے بتایا کہ گزشتہ دس برسوں سے عمارت خستہ حالت میں تھی، اسی لیے متبادل کے طور پر ساتھ والی ایک کمرے میں ہی کلاسس لی جارہی تھیں۔اس وقت اسکول میں 25 طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
ایم ای او نے میڈیا کو بتایا کہ نئی عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈز پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں اور جلد ہی تعمیری کام شروع کیا جائے گا۔