آندھراپردیش

اے پی: دکان کو بجلی بل 1,01,603 روپیے بجلی کا بل موصول

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ سے ان کی دکان کا اوسط ماہانہ بجلی بل صرف 2,483 ہی آتا رہا ہے لیکن اس بار اچانک بھاری بھرکم بل آنے پروہ فکرمند ہیں۔ انہوں نے اس معاملہ کو بجلی محکمہ کے عہدیداروں سے رجوع کیا۔

حیدرآباد: اے پی کے مشرقی گوداوری ضلع کے پودالاڈ گاؤں سے تعلق رکھنے والی "دھن لکشمی کرانہ مرچنٹس” دکان کو گزشتہ ماہ کا بجلی بل 1,01,603 روپیے موصول ہوا، جس پر دکان کے مالک کوٹی پلی دھن بابو نے شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
ویڈیو: صنعت نگر میں برقی سپلائی منقطع کرنے پر عارضی ملازمین زدوکوب میں زخمی
اسمارٹ برقی میٹرس کے خلاف وڈودرا میں احتجاج
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ سے ان کی دکان کا اوسط ماہانہ بجلی بل صرف 2,483 ہی آتا رہا ہے لیکن اس بار اچانک بھاری بھرکم بل آنے پروہ فکرمند ہیں۔ انہوں نے اس معاملہ کو بجلی محکمہ کے عہدیداروں سے رجوع کیا۔


اس بارے میں متعلقہ اے ای نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دکان میں حال ہی میں نیا اسمارٹ میٹر نصب کیا گیا ہے، جس کے دوران پرانے میٹر کی ریڈنگ بھی شامل ہو جانے کی وجہ سے یہ زائد رقم کا بل آیا ہے۔


انہوں نے یقین دلایا کہ اس مسئلہ کو درست کر دیا گیا ہے۔