آندھراپردیش

اے پی: بی سی ہاسٹل میں کھانا کھانے کے بعد بعض طلبابیمار پڑگئے

ان میں سے بیشتر کی حالت اب بہتر ہے۔ اطلاعات کے مطابق 24 طلبا گنٹور گورنمنٹ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ ایک طالب علم نرسمہا راؤ کو نازک حالت کے پیش نظر ایمس منتقل کیا گیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے اناپرو بی سی ہاسٹل میں کھانا کھانے کے بعد بعض طلبابیمارپڑگئے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
ٹاملناڈو کالج کے 42 طلبہ ہاسٹل میں ڈنر کھانے کے بعد بیمار
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


ان میں سے بیشتر کی حالت اب بہتر ہے۔ اطلاعات کے مطابق 24 طلبا گنٹور گورنمنٹ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ ایک طالب علم نرسمہا راؤ کو نازک حالت کے پیش نظر ایمس منتقل کیا گیا۔


وزیر سویتا نے اسپتال پہنچ کر نرسمہا راؤ کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ فکر نہ کریں، آپ کے بیٹے کی صحت کی مکمل ذمہ داری ہماری ہے۔


کلکٹر نے گنٹور جی جی ایچ اسپتال کا دورہ کر کے زیر علاج طلبا کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔


دوسری جانب وزیر سویتاسے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے فون پر بات کی اور بچوں کی صحت کے بارے میں مسلسل معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔


وزیر سویتا نے بتایا کہ ہاسٹل میں پانی اور کھانے کے نمونے جانچ کے لئے لیب کو بھیجے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ جیسے ہی لیب رپورٹ آ جائے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔