تلنگانہ

تلنگانہ: ناگرجناساگر سے پانی چھوڑاگیا

پراجکٹ کی مکمل اور موجودہ سطحِ آب 590 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔عہدیداراس کی سطح پرنظررکھے ہوئے ہیں۔موجودہ موسم برسات میں اس پراجکٹ سے قبل ازیں بھی پانی چھوڑاگیاتھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں واقع ناگرجناساگرپراجکٹ کے دروازے کھولتے ہوئے پانی چھوڑاگیا۔

متعلقہ خبریں
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”
مولانا ابوالکلام آزاد فرد واحد کا نام نہیں، بلکہ اپنی ذات میں خود ایک انجمن:ضلع کلکٹر محبوب نگر وزئیندرا بوئی
نوین یادو کی پُرجوش اپیل: "میں آپ کا اپنا بیٹا ہوں، میرے ساتھ کھڑے ہو جائیں”
ورنگل: سیلاب متاثرین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے، کے کویتا کا مطالبہ


اس پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ کے بعد عہدیداروں نے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑنے کے لئے اس کے 8دروازے 5فیٹ تک اٹھادیئے۔


اس وقت پراجکٹ میں پانی کا بہاو ایک لاکھ سولہ ہزار کیوزک درج کیاگیا جس کے بعد اتنی ہی مقدار میں پانی نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔

اطلاعات کے مطابق پراجکٹ کے دائیں نہر کو 10,040 کیوزک،بائیں نہر کو 7,353 کیوزک،پاور ہاؤس کو 33,048 کیوزک اور اسپِل وے کے ذریعہ 64 ہزار کیوزک پانی چھوڑا گیا۔


پراجکٹ کی مکمل اور موجودہ سطحِ آب 590 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔عہدیداراس کی سطح پرنظررکھے ہوئے ہیں۔موجودہ موسم برسات میں اس پراجکٹ سے قبل ازیں بھی پانی چھوڑاگیاتھا۔