جرائم و حادثات

چندرائن گٹہ میں نامعلوم مرد اور خاتون کے قتل کی وارداتیں

پرانے شہر کے چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں قتل کی 2وارداتیں‘دو مختلف علاقوں میں پیش آئیں۔

حیدرآباد: پرانے شہر کے چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں قتل کی 2وارداتیں‘دو مختلف علاقوں میں پیش آئیں۔

انسپکٹرپولیس وی این پرساد نے بتایا کہ ایک 40سالہ خاتون کی لاش جس کی شناخت نہیں ہوئی‘ہاشم آبادمیں رائل کار ڈیکوریشن کے قریب پائی گئی ہے۔

دوسرے واقعہ میں کیشوگیری میں ریلوے ٹریک کے قریب ایک 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش پائی گئی۔دونوں کے سراورگردن پرچاقو کے ضربات کے نشانات پائے گئے۔

مقامی افراد کی اطلاع پرپولیس نے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا۔

انسپکٹر نے بتایا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ دونوں کاایک ہی دن قتل کردیاگیا۔پولیس کومہلوکین کے ورثا کی تلاش ہے۔ قاتلوں کو پکڑنے کے لئے پولیس دونوں مقامات کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرچکی ہے۔

پولیس نے علحدہ دو کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغازکردیاہے۔انسپکٹرنے یہ بات بتائی۔