آندھراپردیش
اے پی: بس کی ٹکرسے طالب علم ہلاک
سائیکل پر جا نے والے ہرش وردھن سنگھ نامی طالب علم کو پیچھے سے آتی ہوئی اسکول بس نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
حیدرآباد: اے پی کے وشاکھاپٹنم کے مدهوراواڈا علاقہ میں ایک پرائیویٹ اسکول بس ڈرائیور کی لاپرواہی ایک کمسن بچہ کی جان لے لی۔
سائیکل پر جا نے والے ہرش وردھن سنگھ نامی طالب علم کو پیچھے سے آتی ہوئی اسکول بس نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اس کے گھر والے، رشتہ دار اور دوستوں نے وہاں پہنچ کردکھ کا اظہار کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا طالب علم آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کنگ جارج اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔