حیدرآباد

تلنگانہ:جان بچانے والے پولیس عہدیدار کا شکریہ اداکرنے ضعیف خاتون اچانک بس سے اترپڑی

شہرحیدرآباد میں ایک ضعیف خاتون 9سال پہلے اس کی جان بچانے والے پولیس عہدیدار کو دیکھ کر فوری بس سے اترگئی اور اس کا شکریہ اداکیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ایک ضعیف خاتون 9سال پہلے اس کی جان بچانے والے پولیس عہدیدار کو دیکھ کر فوری بس سے اترگئی اور اس کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

اس واقعہ کاویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مہانکالی کے اے سی پی رویندر نے سال 2014میں ٹپہ چبوترہ پولیس انسپکٹر کے طورپر خدمات انجام دی تھیں۔

اس موقع پر کاروان علاقہ سے تعلق رکھنے والی کویتا نامی ضعیف خاتون کو اس عہدیدار نے سڑک پر بیمارحالت میں دیکھا۔

رویندرنے خاتون کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کروایا اور اپنے ذاتی خرچ سے اس خاتون کاآپریشن کروایاجس پر وہ روبہ صحت ہوگئی۔

رویندرسے کویتا کی بعدازاں ملاقات نہیں ہوئی اور گذشتہ روز اچانک رویندر کے نظرآنے پر کویتا نے بس کو رکوایا اور اتر کر اس کا شکریہ ادا کیا۔

اے سی پی رویندر یاد راشٹرپتی روڈ سکندرآباد میں منعقدہونے والے وزیر سرینواس یادو کے پروگرام کے لیے سیکورٹی ڈیوٹی پر تھے۔

اس ویڈیو میں خاتون کو تلگو زبان میں کہتے ہوئے سناگیا کہ وہ آج اس پولیس عہدیدار کی وجہ سے زندہ ہیں۔اس نے کہاکہ وہ رویندرکیلئے راکھی لائے گی، یہ کہتے ہوئے اس نے رویندر کا فون نمبرلے لیا اور وہاں سے خوشی خوشی چلی گئی۔

اس منظر کو دیکھنے والوں نے اس عہدیدار کی انسان دوستی کی ستائش کی اور ان افراد کی جانب سے لیاگیا ویڈیوسوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

a3w
a3w