آندھراپردیش

اے پی:تلگودیشم لیڈربی ٹیک روی گرفتار

آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے سابق ایم ایل سی و پُلی ویندلہ حلقہ کے انچارج ایم رویندرناتھ ریڈی جو بی ٹیک روی کے نام سے مشہور ہیں کو منگل کی شب پولیس نے گرفتارکرلیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے سابق ایم ایل سی و پُلی ویندلہ حلقہ کے انچارج ایم رویندرناتھ ریڈی جو بی ٹیک روی کے نام سے مشہور ہیں کو منگل کی شب پولیس نے گرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

ان کی گرفتاری پر حالانکہ پولیس لب کشائی سے گریز کررہی ہے، تاہم سمجھاجاتا ہے کہ یووا گلم پدیاترا کے موقع پر جاریہ سال کے اوائل میں سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کے فرزند وپارٹی کے جنرل سکریٹری لوکیش کے پاس پہنچی پولیس کے ساتھ ان کے نامناسب رویہ پر ان کے خلاف ویلورپولیس اسٹیشن میں درج کردہ مقدمہ کے سلسلہ میں ان کو گرفتار کیاگیا ہے۔

روی، پُلی ویندلہ حلقہ سے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے خلاف مقابلہ کرنے والے ہیں۔

پارٹی کی جانب سے ان کی امیدواری کے اعلان کے بعد سے ہی وہ اس حلقہ میں سرگرمی سے دورے کررہے ہیں۔

روی کو گرفتار کرتے ہوئے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا جنہوں نے انہیں 14دنوں کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیا جس کے بعد ان کو سنٹرل جیل منتقل کردیاگیا۔