عدالت میں ای ڈی کی دوسری چارج شیٹ داخل، رٹیل بزنس میں کے کویتا پارٹنر

دہلی شراب اسکام میں ارون رام چندرا نامی شخص کو کویتا کا نمائندہ بتایا گیا۔ کویتا کے نام پر انڈو اسپرٹس نامی کمپنی میں ارون پلائی اور بچی بابو نے شیئرس حاصل کئے تھے۔

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی شراب اسکام کے متعلق روزاونیو کورٹ میں دوسری چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں جن ناموں کو شامل کیا گیا ہے اُن میں پہلے سے ہی گرفتار وجئے نائیر، شرت چندرا ریڈی، بنئے بابو، ابھیشیک بوئن پلی اور امیت ارورہ کے نام شامل ہیں۔

دہلی شراب اسکام میں پائی گئی بے ضابطگیوں میں ہول سیل بزنس میں 12فیصد اور رٹیل بزنس میں 185 فیصد منافع قابل ذکر ہے۔ کویتا کے متعلق بتایا گیا کہ وہ ہول سیل اور رٹیل بزنس میں شرت چندرا ریڈی کے ساتھ پارٹنر بنی تھیں۔ شرت چندرا ریڈی نے کویتا سے کئی بار ان کی بنجارہ ہلز کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

 یہ بھی بتایا گیا کہ کویتا نے دہلی میں ہوٹلوں میں شرت چندرا ریڈی سے ملاقات کی تھی اور آنے جانے کیلئے شرت چندرا ریڈی کی جانب سے حاصل کردہ چارٹرڈفلائٹس استعمال کئے تھے۔

کویتا کی قیام گاہ کے علاوہ دہلی میں وائی ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ماگنیتی سرینواس ریڈی کی قیام گاہ واقع لودھی روڈ اور ہوٹل تاج مان سنگھ، اوبرائے ماڈن۔ دہلی آئی ٹی سی کوہ نور حیدرآباد میں بھی ملاقات ہوئی تھی۔ رقومات کو مبینہ طور پر حوالہ چیانلس کے ذریعہ منتقل کیا گیا تھا۔

 دہلی شراب اسکام میں ارون رام چندرا نامی شخص کو کویتا کا نمائندہ بتایا گیا۔ کویتا کے نام پر انڈو اسپرٹس نامی کمپنی میں ارون پلائی اور بچی بابو نے شیئرس حاصل کئے تھے۔

کویتا کی کوشش تھی کہ وہ انڈو اسپرٹس کے ہول سیل تجارت میں نمبر ایک پوزشن حاصل کرئے۔ ان پر اسی مقصد کے تحت عام آدمی پارٹی کے قائدین سے بات چیت کرنے کا الزام ہے اور جب اس بات کا افشا ہوگیا تو انہوں نے ثبوت مٹا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button