تلنگانہ

مدھویاشکی گوڑ کے مکان کی تلاشی کی کوشش، پولیس کو برہمی کاسامنا

تلنگانہ کانگریس کی تشہیری کمیٹی کے صدرنشین مدھویاشکی گوڑکے مکان کی پولیس نے تلاشی کی کوشش کی تاہم پولیس کو مدھویاشکی گوڑ اور ان کے حامیوں کی برہمی کاسامنا کرناپڑا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کی تشہیری کمیٹی کے صدرنشین مدھویاشکی گوڑکے مکان کی پولیس نے تلاشی کی کوشش کی تاہم پولیس کو مدھویاشکی گوڑ اور ان کے حامیوں کی برہمی کاسامنا کرناپڑا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

مدھویاشکی گوڑسے جب پولیس نے کہاکہ ان کو شکایت ملی ہے تو یاشکی گوڑنے کہا کہ پولیس، حکمران جماعت بی آرایس کے لئے کام کررہی ہے۔

انہوں نے پولیس سے کہا کہ وہ شکایت دکھائیں، پولیس عہدیدار ان کے گھر نہیں آسکتے۔پولیس ان کے کام میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہاکہ انہیں یہ پوچھنے کا اختیار حاصل ہے۔مدھویاشکی گوڑاوران کے حامیوں کی برہمی کو دیکھتے ہوئے پولیس وہاں سے چلی گئی۔مدھویاشکی گوڑکے حامیوں نے بی جے پی اور بی آرایس کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس واقعہ کے سلسلہ میں تلنگانہ کانگریس کے سوشیل میڈیا کے اہم ذریعہ ایکس پر ویڈیو ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاگیا کہ حیات نگر میں مدھویاشکی گوڑ کے مکان پر پولیس کی پہنچنے سے کشیدگی دیکھی گئی۔

پولیس بغیر کسی اجازت کے ان کے مکان میں داخل ہوئی جس نے تلاشی کے نام پر مدھویاشکی گوڑ کے ارکان خاندان کو خوفزدہ کیا اور بغیر کسی سرچ وارنٹ کے ان کے مکان پر چھاپہ مارا۔