جرائم و حادثات
اے پی:سڑک حادثہ میں دو افرادزندہ جھلس کرہلاک
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد زندہ جھلس کرہلاک ہوگئے اورمزید تین افراد شدید طورپرزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد زندہ جھلس کرہلاک ہوگئے اورمزید تین افراد شدید طورپرزخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے پوسال پاڈوکے قریب اُس وقت پیش آیا جب آٹواورکار میں تصادم ہوگیااورآٹوشعلہ پوش ہوگیا۔
اس حادثہ کے نتیجہ میں آٹو میں سواردوافرادزندہ جھلس کرہلاک ہوگئے اورایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
اس حادثہ میں شدید زخمی کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔