آندھراپردیش
اے پی:گنیش وسرجن کے دوران کنٹہ میں دو افراد غرق
گنیش کی مورتی کے وسرجن کے دوران کنٹہ میں دو افراد غرق ہوگئے۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع پالناڈو میں پیش آیا۔

حیدرآباد: گنیش کی مورتی کے وسرجن کے دوران کنٹہ میں دو افراد غرق ہوگئے۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع پالناڈو میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے نادیڑلہ منڈل میں گنیش مورتی کے وسرجن کے دوران دو افراد جن کی شناخت پراوین اور مکیش کے طورپر کی گئی ہے،کنٹہ میں غرق ہوگئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہوگیا جس کی شناخت سنتوش کے طورپر کی گئی ہے۔
اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے غوطہ خوروں کی مدد سے لاشوں کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔