سوشیل میڈیاشمالی بھارت

کیرالا کے جیولر نے گینس ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

گینس ورلڈ ریکارڈس (جی ڈبلیو آر) نے اعلان کیا ہے کہ کیرالا میں قائم ایس ڈبلیو اے ڈائمنڈس نے ایک ہی انگوٹھی میں سب سے زیادہ ہیرے جڑنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ترواننتا پورم: گینس ورلڈ ریکارڈس (جی ڈبلیو آر) نے اعلان کیا ہے کہ کیرالا میں قائم ایس ڈبلیو اے ڈائمنڈس نے ایک ہی انگوٹھی میں سب سے زیادہ ہیرے جڑنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

جی ڈبلیو آر نے کہا کہ یہ ریکارڈ 5 مئی کو کیرالا کے کاراتھوڑ میں قائم کیا گیا۔ مشروم کے طرز پر بنائی گئی انگوٹھی میں 24,679 قدرتی ہیرے جڑے گئے۔

جی ڈبلیو آر نے ایس ڈبلیو اے ڈائمنڈس کے منیجنگ ڈائرکٹر عبدالغفور انادیان کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے مشروم کو خراج پیش کیا ہے، جو لافانیت اور درازئ عمر کی علامت ہے اور اسے ”AMI“ کا نام دیا ہے، جس کا مطلب سنسکرت میں لافانیت ہوتا ہے۔

جی ڈبلیو آر نے اپنے انسٹا گرام پیج پر ایک ویڈیو بھی اَپ لوڈ کیا ہے، جس میں انگوٹھی کو تفصیل سے دکھایا گیا ہے۔ یہ ریکارڈ توڑ انگوٹھی ایس ڈبلیو اے ڈائمنڈس نے تیار کی ہے تاکہ اپنے برانڈ کے لیے توجہ حاصل کرسکیں اور اپنے کام کو نمایاں کرسکیں۔