آندھراپردیش

اے پی: ساحل کے قریب ٹہر کر سیلفی لینے کے دوران دو خواتین سمندرمیں غرق

ساحل کے قریب ٹہر کر سیلفی لینے کے دوران دو خواتین سمندرمیں غرق ہوگئیں۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے انکاپلی ضلع کے تنتاڈی ساحل پر پیش آیا۔

حیدرآباد: ساحل کے قریب ٹہر کر سیلفی لینے کے دوران دو خواتین سمندرمیں غرق ہوگئیں۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے انکاپلی ضلع کے تنتاڈی ساحل پر پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

تین خواتین این رتنم اور کنکادُرگا کے طورپر مہلوکین کی شناخت کی گئی ہے۔یہ دونوں ایک اورخاتون کے ساتھ ساحل پر ٹہر کر سیلفی لے رہی تھیں کہ اچانک پیر پھسل کر یہ تینوں غرق ہونے لگیں۔

ان کو غرق ہوتا ہوا دیکھ کر ماہی گیروں نے ان کو بچانے کی کوشش کی تاہم دوخواتین غرق ہوگئیں جبکہ ایک کو بچانے میں کامیابی حاصل کی گئی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مہلوکین کا تعلق ضلع کے شٹی پالیم گاوں سے ہے۔