آندھراپردیش

اے پی :بیوی کا قتل، شوہر بائیک پر لاش لے جاکر پولیس اسٹیشن میں رکھ کرفرار

یہ واقعہ اے پی کے باپٹلہ ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ایلچور سے تعلق رکھنے والے وینکٹیشورلو نے پلناڈو ضلع کی مہالکشمی سے محبت کے بعد شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے بھی ہیں۔

حیدرآباد: بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہربائیک پر لاش لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیاجہاں لاش رکھنے کے بعد وہ فرارہوگیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا


یہ واقعہ اے پی کے باپٹلہ ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ایلچور سے تعلق رکھنے والے وینکٹیشورلو نے پلناڈو ضلع کی مہالکشمی سے محبت کے بعد شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے بھی ہیں۔


شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑوں کے سبب مہالکشمی وینکٹیشورلو سے الگ رہ رہی تھیں۔ اتوار کے روز، وینکٹیشورلو مہالکشمی کے گھر گیا اور اسے طلائی زیورات دینے کا بہانہ کر کے گاوں کے کنارے لے گیا۔ وہاں اس نے مہالکشمی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔


قتل کے بعد وینکٹیشورلولاش کو بائیک پر لے کر پولیس اسٹیشن پہنچایا اور لاش وہاں رکھ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے فوری طور پر مہالکشمی کو مقامی پرائمری ہیلت سنٹر منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی ۔


پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔