تلنگانہ

تلنگانہ: چٹھیوں کا کاروبار۔ایک شخص تقریباً 1.5 کروڑ روپے لے کرفرار

متاثرین کے مطابق نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ ٹاؤن کے شانتی نگر سے تعلق رکھنے والا سائی ریڈی گزشتہ 30 سال سے چاول کا کاروبار کرتا آ رہا تھا۔ اسی دوران وہ چٹھیاں چلانے کے نام پر لوگوں کا اعتماد حاصل کرتا رہا۔

حیدرآباد: بعض لوگ اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کا خواب دیکھتے ہیں۔ کچھ اپنی بیٹیوں کی شادی کے لیے پیسے جوڑتے ہیں ان سب خوابوں کی تکمیل کے لیے متوسط طبقہ کے خاندان اکثر چٹھیوں(کمیٹی) پر انحصار کرتے ہیں

متعلقہ خبریں
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

لیکن ان کے جذبات اور ضرورتوں کو استحٖصال کرتے ہوئے نلگنڈہ ضلع کے مر یال گوڑہ میں ایک بڑا دھوکہ دہی کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص رقم لے کر فرار ہوگیا۔


متاثرین کے مطابق نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ ٹاؤن کے شانتی نگر سے تعلق رکھنے والا سائی ریڈی گزشتہ 30 سال سے چاول کا کاروبار کرتا آ رہا تھا۔ اسی دوران وہ چٹھیاں چلانے کے نام پر لوگوں کا اعتماد حاصل کرتا رہا۔

مجموعی طور پر اس نے 45 افراد سے تقریباً 1.5 کروڑ روپے جمع کیے اور پھر بغیر کسی اطلاع کے 10 جون کو اپنے پورے خاندان کے ساتھ فرار ہو گیا۔

متاثرین کے مطابق،جب اُنہیں شک ہوا تو وہ اس کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ دروازے کو تالا لگا ہے اور اُس کا فون بھی بند ہے۔ تب جا کر سب کو احساس ہوا کہ وہ ایک بڑے دھوکہ کا شکار ہو چکے ہیں۔

اس کے بعد متاثرہ افراد نے مل کر اس کے گھر کے سامنے احتجاج کیا اور پھر "ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن” جا کر شکایت درج کروائی۔