جرائم و حادثات

اے پی: ضلع نندیال میں خاتون پر شیر کا حملہ

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

ضلع کے پدااننت پور علاقہ میں یہ شیر نظرآیا۔

مویشیوں پر اس کے باربارحملوں سے مقامی افراد میں فکرمندی پائی جاتی ہے۔

اس نے ایک خاتون پر بھی حملہ کیا۔اس خاتون کی شناخت لکشمماں کے طورپر کی گئی ہے۔

اس کی چیخ وپکار پر یہ شیر وہاں سے فرار ہوگیا۔

مقامی افراد نے اس واقعہ پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس سلسلہ میں چوکس کیاگیا تاہم انہوں نے اس پر ہنوز کوئی توجہ نہیں دی۔

اس واقعہ کے بعد سے مقامی افراد رات جاگ کر گذاررہے ہیں۔

اس کے پنجوں کے نشانات بھی دیکھے گئے۔