آندھراپردیش

اے پی:مکان کی چھت مہندم ہونے سے خاتون کی موت ہوگئی

ضلع کے ولاساپلی گاؤں کی ایس سی کالونی میں ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت این ویرماں کے طورپر کی گئی ہے، اُس وقت ہلاک ہو گئی جب اس کے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع کڑپہ میں مکان کی چھت مہندم ہونے سے خاتون کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


ضلع کے ولاساپلی گاؤں کی ایس سی کالونی میں ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت این ویرماں کے طورپر کی گئی ہے، اُس وقت ہلاک ہو گئی جب اس کے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی۔

مقامی افراد نے اس واقعہ کا سبب قریبی سمنٹ فیکٹری کی جانب سے پہاڑی علاقوں میں خام مال نکالنے کے لئے بار بار کی جانے والی دھماکہ خیز کارروائیوں کو قرار دیا۔


مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کے باعث گاؤں کے کئی گھروں میں دراڑیں پڑ گئی تھیں جن میں خاتون کا مکان بھی شامل تھا اور کھیتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق تازہ دھماکوں کے سلسلہ نے جھٹکے پیدا کئے جن کی وجہ سے چھت گر گئی اور خاتون کی موت واقع ہوئی۔


پولیس نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا اور تحقیقات شروع کر دی۔ دریں اثنا، گاؤں والوں نے خاتون کے خاندان کو انصاف دلانے اور رہائشی علاقوں کے قریب کان کنی کے دھماکوں پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔