لنگور کا بچہ اپنی مردہ ماں کو جگانے کی کوشش کرتے ہوئے رو پڑا، وائرل ویڈیو

وائرل ویڈیو میں لنگور کا بچہ اپنی مردہ ماں کو جگانے کی کوشش کرتے ہوئے روتا ہوا نظر آرہا ہے۔ وہ تقریباً ایک گھنٹہ تک اسی جگہ بیٹھا رہا۔ بعد میں مقامی لوگوں نے اُسے وہاں سے ہٹادیا۔

دھوبری ( آسام): مغربی آسام میں دوماہ کے سنہری لنگور کی دل دہلادینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں اُسے اپنی ماں کو جگانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی تھی۔

ساتھ ہی جانوروں سے محبت کرنے والوں اور جانوروں کے تحفظ پسندوں نے ایسے واقعات کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنے کامطالبہ کیا۔ گولڈن لنگور ایک خطرے سے دوچار نسل ہے۔ سنہری لنگو مغربی آسام کے ایک چھوٹے سے علاقہ اور پڑوسی ملک بھوٹان کے دامن میں پایا جاتا ہے۔

حکام نے بتایاکہ ایک تیز رفتار گاڑی نے لنگور کو اس وقت ٹکر ماردی جب وہ جمعہ کو بونگائی گاؤں ضلع کے کاکوئیجانہ علاقہ میں کھانے کی تلاش میں درخت سے نیچے اتری تھی۔

وائرل ویڈیو میں لنگور کا بچہ اپنی مردہ ماں کو جگانے کی کوشش کرتے ہوئے روتا ہوا نظر آرہا ہے۔ وہ تقریباً ایک گھنٹہ تک اسی جگہ بیٹھا رہا۔ بعد میں مقامی لوگوں نے اُسے وہاں سے ہٹادیا۔

گزشتہ تین دنوں میں اس علاقہ میں تیز رفتار گاڑی کے ذریعہ گولڈن لنگور کے ٹکرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ کوکرا جھار ضلع کے بونگائی گاؤں علاقہ میں چہارشنبہ کے روز ایک مادہ سنہری لنگور اسی طرح کے حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ علاقہ سے گزرنے والی قومی شاہراہ کو فورلین بنانے کیلئے کئی درخت کاٹے گئے ہیں جس کی وجہ سے یہ جانور دوسری طرف جانے کیلئے سڑک عبور کرنے پر مجبور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button