آندھراپردیش
اے پی: زہریلی گیس سے ایک مزدور کی موت
کیمیکل کے نمونے جمع کرتے وقت، زہریلی گیس سانس میں چلی جانے سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ اسے کے جی ایچ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے انکاپلی ضلع کے جواہر لال نہرو فارما سٹی میں رینکی کامن ایفلوینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ میں زہریلی گیس سے ایک مزدور کی موت ہوگئی۔
کیمیکل کے نمونے جمع کرتے وقت، زہریلی گیس سانس میں چلی جانے سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ اسے کے جی ایچ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت اپلا نائیڈو کے طور پر ہوئی ہے۔ سی آئی ٹی یو لیڈر ستیہ نارائن نے الزام لگایا کہ مناسب ماسک نہ ہونے کی وجہ سے اپلا نائیڈوکی موت ہوئی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرنے والے کے خاندان کو رینکی انتظامیہ کی جانب سے ایک کروڑ روپئے کا معاوضہ ادا کیا جائے۔