حیدرآباد

جوہلی ہلز حلقہ کے عوام کیلئے میدان سے زیادہ فیلڈنگ کروں گا، ٹکٹ ملنے پر مسرور اظہرالدین کاتاثر

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق رکن پارلیمنٹ کانگریس محمد اظہرالدین نے حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے انہیں امیدوار بنائے جانے پر مسرت کااظہار کیا۔

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق رکن پارلیمنٹ کانگریس محمد اظہرالدین نے حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے انہیں امیدوار بنائے جانے پر مسرت کااظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی

انہوں نے اس سلسلہ ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ جوہلی ہلز کے عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں کیونکہ عوام نے ان کیلئے دعاکی۔

ان ہی دعاوں کا نتیجہ ہے کہ انہیں اس حلقہ سے ٹکٹ ملا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے پارٹی صدرملکارجن کھرگے، پارٹی کے سینئر لیڈرراہل گاندھی،سابق صدرسونیاگاندھی اورجنرل سکریٹری پرینکاگاندھی کے ساتھ ساتھ ان کو ٹکٹ کیلئے جدوجہد کرنے والے تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی سے بھی اظہارتشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی کی قیادت میں کام کرتے ہوئے انہیں مزہ آرہا ہے جو ایک ہونہار انسان ہیں۔انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ کانگریس پوری کوشش کرتے ہوئے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

اس سلسلہ میں جوہلی ہلز کے عوام سے انہوں نے تعاون بھی طلب کیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں کرکٹ میں بہترفیلڈرکہاجاتا ہے وہ اس حلقہ کے عوام کے لئے بھی میدان سے زیادہ بہتر فیلڈنگ کریں گے۔ان کی کوشش یہی رہے گی کہ حلقہ کی ترقی ہو۔

اس حلقہ میں جو کام نہیں ہوا ہے، وہ کام کرنے کے لئے وہ کوشش کریں گے۔انہوں نے یہ وعدہ کیا کہ وہ حلقہ میں ہی رہیں گے اورکبھی بھی کوئی بھی کام ہوگا تو وہ اس کے لئے حاضر رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ مقامی افراد جو وہاں کام کرتے آئے ہیں اور کام کررہے ہیں،ان کا بھی وہ شکریہ اداکرتے ہیں کیونکہ وہ بھی چاہتے تھے کہ انہیں ٹکٹ ملے۔

a3w
a3w