حیدرآبادسوشیل میڈیا

سال نو کا جشن: سویگی نے 3.50 لاکھ بریانی کے آرڈر مکمل کئے

سویگی نے مزید بتایا کہ ٹوئٹر پر کئے گئے ایک سروے75.4 فیصد آرڈرس حیدرآبادی بریانی کے تھے۔ جس کے بعد 14.2 فیصد لکھنوی ا ور10.4کولکتہ کے آرڈر تھے۔ آرڈر میں 3.50 لاکھ بریانی کے آرڈرس سرفہرست رہے۔

حیدرآباد: فوڈ  ڈیلیوری ایپ سویگی نے ہفتہ کو3.50 لاکھ بریانی کے آرڈر پہنچائے ہیں اور ملک بھر میں 2.5لاکھ پیزاز بھیجے گئے۔ کمپنی کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ سویگی نے مزید بتایا کہ ٹوئٹر پر کئے گئے ایک سروے75.4 فیصد آرڈرس حیدرآبادی بریانی کے تھے۔

 جس کے بعد 14.2 فیصد لکھنوی ا ور10.4کولکتہ کے آرڈر تھے۔ آرڈر میں 3.50 لاکھ بریانی کے آرڈرس سرفہرست رہے۔ ان آرڈرس کو پہنچایا گیاہے۔ ایپ نے ہفتہ کی شام 7:20 بجے تک1.65لاکھ بریانی کے آرڈرس بھیج دئیے۔

باورچی، جو حیدرآباد میں بریانی کی فروخت میں سرفہرست ریسٹورنٹ ہے نے سال2021کے موقع پر ایک منٹ میں دو بریانی کے آرڈر کو پورا کیا تھا لیکن 31 دسمبر 2022 میں اس ریسٹورنٹ نے طلب کو پورا کرنے 15ٹن ذائقہ دار بریانی کا پکوان کیا تھا۔ ریسٹورنٹ ذرائع نے یہ بات بتائی۔

 ”@dominos_india” کے 61,287پیزاز فراہم کئے گئے 10.25 بجے شب سویگی نے یہ بات کہی۔ بعدازاں سویگی نے اس دن جملہ2.5لاکھ پیزاز ڈیلیورڈ کئے۔ ہفتہ کے روز شام7بجے سویگی انسٹا مارٹ پر چیس کے1.76لاکھ پیاکٹس کا آرڈر دیا گیا۔

کمپنی نے دعویٰ کیا کہ سویگی انسٹامارٹ پر 2,757 ڈیورکس کنڈوم پاکٹس کا بھی آرڈر وصول ہوا جس کو بھیج دیا گیا۔ سویگی انسٹامارکٹ، گرویسی ڈیلیوری پلاٹ فارم ہے۔ سال نو کی پارٹیاں تیزی سے شروع ہوچکی تھیں ہم نے پہلے ہی 1.3ملین آرڈر کو نمٹا چکے تھے۔

 اس کے بعد ہمارے بیڑا اور شراکت دار ریسٹورنٹس، نئے سال کے موقع پر ملنے والے آرڈر کو مکمل کرنے کیلئے تیار تھے۔ سی ای او سویگی شری ہرشا مجٹی نے گزشتہ شب ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ سال نو کے موقع پر 9.18بجے شب تک ملک بھر سے 12,344 افراد نے کھچڑی کا آرڈر دیا تھا۔